ریڈيو قرآن "رياض" كی انٹرنیٹ پر براہ راست نشريات كا آغاز

IQNA

12:11 - August 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1819347

ریڈيو قرآن "رياض" كی انٹرنیٹ پر براہ راست نشريات كا آغاز

بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے سعودی عرب كے دارالحكومت "رياض" كا ریڈيو قرآن انٹرنیٹ پر براہ راست اپنی نشريات كا آغاز كر رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اطلاعات و نشريات كے مشير "عبدالعزيز الملحم" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ریڈيو كے پروگرامز پہلی مرتبہ www.saudiradio.net/linksRedirect.aspx?cid=3 سائٹ سے نشر ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس ریڈيو كے پروگراموں كو براہ راست نشر كرنے كا مقصد پوری دنيا كے مسلمانوں كی خدمت كرنے كے لئے جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنا ہے۔ آخر میں الملحم نے اس ریڈيو پروگرام كو نشر كرنے پر سعودی وزير اطلاعات و نشريات "عبدالعزيز خوجہ" كا شكریہ ادا كيا ہے۔
454579

نظرات بینندگان
captcha