روزہ ركھنے كے خلاف انٹرميلن كےكوچ كے بيان پر اٹلی كی اسلامی يونين كے قائد كی شديد نكتہ چينی

IQNA

روزہ ركھنے كے خلاف انٹرميلن كےكوچ كے بيان پر اٹلی كی اسلامی يونين كے قائد كی شديد نكتہ چينی

13:37 - August 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1819409
بين الاقوامی گروپ: انٹرميلن فٹ بال ٹيم كے كوچ كی طرف سے اس ٹيم كے مسلمان كھلاڑيوں كے روزہ ركھنے كے خلاف بيان دينے پر اٹلی كی اسلامی يونين كے قائد نےشديد نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانسيسی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس يونين كے قائد " محمد نور دكن"نے ٹی وی چينل "اسكای" كو انٹرويو ديتے ہوئے ميلان ٹيم كے كوچ "خوزہ مورينيو" كی باتوں كو غلط قرار ديا ہے۔ انٹرميلان كے باری فٹ بال ٹيم كے پہلے ہاف میں برابرميچ كھيلنے پر مورينيو نے مسلمان كھلاڑی "سالی مونتاری" كو گراؤنڈ سے نكال ديا اور ٹيم كی ناكامی كو اس كے روزہ ركھنے كی وجہ قرار ديتے ہوئے اس كی توہين كی اور اسے اس كا ذمہ دار ٹھہرايا اور كہا كہ روزہ ركھنے كی وجہ سے اس میں كھيلنے كی سكت نہیں تھی۔ اس نے كہا كہ فٹ بال ميچ كھيلنے كے لئے رمضان كا مہينہ مناسب نہیں ہے۔ محمد نور دكن نے كوچ كی باتوں كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ ايك مؤمن مسلمان روزہ ركھنے كی وجہ سے كمزور نہیں ہوتا ہے۔
454786
نظرات بینندگان
captcha