يمن اور حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن نے قرآنی امور میں باہمی تعاون كے ايك سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں

IQNA

يمن اور حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن نے قرآنی امور میں باہمی تعاون كے ايك سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں

11:18 - August 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1819763
بين الاقوامی گروپ: يمن كے وزير اوقاف و مذہبی امور" حمود الہتار" اور حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بصفر" نے سعودی عرب كے شہر "جدہ" میں قرآن كريم كے مختلف پروگراموں میں باہمی تعاون كے ايك سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سمجھوتے میں قرآن كريم كی تعليم كے طريقوں كے بارے میں تبادلہ خيال، قرآنی جريدوں كی اشاعت ، قرآنی نشستوں كا انعقاد، موسم گرما میں حفظ قرآن كريم كی كلاسوں كا انعقاد اور مختلف قرآنی پروگرام شامل ہیں۔ اس سمجھوتے كی بناء پر يمن كی وزارت اوقاف و مذہبی امور، حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن سے وابستہ تمام سركاری اداروں كے تعاون سے يمن كے شہر " المكلا" میں اس انجمن كے دفتر كا افتتاح كر رہی ہے۔
454744
نظرات بینندگان
captcha