بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس فاؤنڈيشن كے قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے والے انچارج "عبدالرحيم دانش" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ وزارت حج و اوقاف كے سربراہ صديق چكری، حكومتی اراكين اور كابل كے عوام كی شركت سے ۴ ماہ مبارك رمضان كو ان مقابلوں كا آغاز ہوچكا ہے۔ دانش نے مزيد كہا كہ بيات فاؤنڈيشن نے اس سال ان قرآنی مقابلوں كو پہلی مرتبہ منعقد كيا ہے اور اس فاؤنڈيشن كی كوشش ہے كہ آئندہ مہينوں اور سالوں كی مختلف مناسبتوں سے ان مقابلوں كو منعقد كرے۔ انہوں نے كہا كہ قرآنی اور اسلامی تعليمات كی طرف معاشرے كو لے جانے كی غرض سے اس قسم كی قرآنی محافل كا انعقاد ضروری ہے۔ اور مجھے اميد ہے كہ جوان ان محافل میں شريك ہو كر قرآنی تعليمات بالخصوص قرائت اور تجويد قرآن كريم سےآگاہی حاصل كریں گے۔
455458