اردن كےعلاقے"قفقفا" اور"موقر" كے قرآن سنٹرز كے طلباء كی عزت افزائی

IQNA

12:54 - August 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1819902

اردن كےعلاقے"قفقفا" اور"موقر" كے قرآن سنٹرز كے طلباء كی عزت افزائی

قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كے علاقے"قفقفا" اور"موقر" كے محكمہ اوقاف نے علاقائی قرآنی سنٹرز میں تعليم حاصل كرنے والے طلباء كی قدردانی كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "قفقفا" علاقے كے قرآنی سنٹرز كے طلباء كی قدردانی كا پروگرام اس علاقے كی مسجد " خباب بن ارت" میں منعقد ہوا جس میں صوبہ جرش كے گورنر اور بعض مقامی عہديداروں نے شركت كی۔ صوبہ جرش كے محكمہ اوقاف كے انچارج نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی طلباء، معاشروں كے مستقبل كی اميد ہیں۔ لہذا انہوں نے ان طلباء سے مطالبہ كيا كہ وہ قرآن كريم سے تمسك كرتے ہوئے معاشرے سے برائيوں كے خاتمے كے لئے كوشش كریں۔ علاقہ موقر كے محكمہ اوقاف كے انچارج نے بھی اس علاقے كے قرآنی سنٹرز كے طلباء كی قدردانی كے پروگرام میں كہا كہ قرائت، حفظ، تفسير اور فہم قرآن كريم بہترين علوم میں سے ہیں۔
455432

نظرات بینندگان
captcha