تہران كی بين الاقوامی قرآنی نمائش میں تيونس كے ماہرين آرٹ اور قرآنی محققين كی شركت

IQNA

11:39 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820285

تہران كی بين الاقوامی قرآنی نمائش میں تيونس كے ماہرين آرٹ اور قرآنی محققين كی شركت

فن وثقافت گروپ: تيونس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی كوششوں اور تہران میں منعقدہ سترہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كی دعوت پر زيتونہ يونيورسٹی كے دومایہ ناز پروفيسرز اور تيونسی آرٹسٹ نے شركت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق زيتونہ يونيورسٹی كے علوم قرآن وحديث گروپ كی انچارج اور تيونس سينٹ كی ركن ڈاكٹر منجیہ السوائحی ، زيتونہ يونيورسٹی كے علوم قرآن و حديث كے پروفيسر ڈاكٹر محمد الخضراوی اور تيونس كے معروف خطاط محمد ياسين ماطر نے اس قرآنی نمائش میں شركت كی ہے۔ كہا جاتا ہے كہ زيتونہ يونيورسٹی كے قرآنی محققين نے پہلی مرتبہ تہران میں منعقد ہونے والی قرآنی نمائش میں شركت كی ہے۔
455962
نظرات بینندگان
captcha