لبنان كے شمالی علاقوں میں منعقدہ حفظ قرآن كريم كے كورس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كی عزت افزائی

IQNA

لبنان كے شمالی علاقوں میں منعقدہ حفظ قرآن كريم كے كورس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كی عزت افزائی

11:40 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820287
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كی مسجد " الامين" كی انجمن اور لبنان كے شمالی علاقوں كے مسلمانوں كی جمعيت سے وابستہ گروپ "حلقۃ الكشافۃ" كی كوششوں سے جمعيت امداد اسلامی كے حفظ قرآن كريم كے كورس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں مسلمانوں كی جمعيت كے سربراہ باسم عساف، مسجد الامين كے امام جماعت عمار سعيد شعبان اور بعض سماجی شخصيات نے شركت كی۔ مسجد الامين كے امام جماعت نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے معاشرے میں جمعيت كے كردار كو سراہا اور اس كی سرگرميوں كی تعريف كی۔ جمعيت كے سربراہ نے بھی خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ جمعيت مسلمانوں كی امداد كرنے اور ہر قسم كی خدمت كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
455745
نظرات بینندگان
captcha