بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران سے وابستہ انگريزی زبان كے ٹی وی چينل "پريس ٹی وی" پر"اسلام اور زندگی" كے عنوان سے پروگرام نشر كرنے پر ہالينڈ كی اراسموس يونيورسٹی كے حكام نے طارق رمضان كو اس يونيورسٹی سے نكال ديا ہے جس پر اس يونيورسٹی كے اراكين نے شديد نكتہ چينی كی ہے۔ اراسموس يونيورسٹی كے بعض اراكين نے طارق رمضان كو اس يونيورسٹی سے نكالنے كی مخالفت كرتے ہوئے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ يونيورسٹی كے حكام كے اس اقدام نے ہم سب كو حيرت میں ڈال ديا ہے۔ لہذا ہم يونيورسٹی حكام سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ جتنا جلدی ہو سكے اپنے اس فيصلے پر نظر ثانی كریں اور طارق رمضان كو واپس يونيورسٹی میں آنے كی اجازت دیں۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ يونيورسٹی ايك ايسی جگہ ہے جہاں پر مختلف افكار اور نظريات كے بارے میں بحث و گفتگو ہوتی ہے۔ بنابرایں يونيورسٹی كے حكام كے نظريات كے مخالف نظريات ركھنے والے ايك اسلامی محقق كو نكال باہر كرنے كا اقدام انتہائی غير سنجيدہ ہے۔ اس بيانیے كے آخر میں آيا ہے كہ یہ ايك سياسی فيصلہ ہے جو يونيورسٹی كے آداب كے خلاف ہے۔
455984