كينيا میں حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ

IQNA

كينيا میں حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ

13:38 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820373
بين الاقوامی گروپ: حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا آخری مرحلہ ۱۳ ستمبر كو كينيا كے شہر مومباسا میں منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Coast Week" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كينيا كے مسلمان جوانوں كی آرگنائزيشن كے سربراہ "عبدالرحمن بوازير" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ حفظ قرآن كريم كے ابتدائی مقابلوں میں ۶۰۰ افراد نے شركت كی تھی جن میں سے ۱۱۵ مرد اور ۶۵ خواتين فائنل راؤنڈ میں پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی نقدی انعامات اور حج پر جانے كے لئے ٹكٹ كی صورت میں حوصلہ افزائی كی جائے گی۔ بوازير نے وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں میں روانڈا، بوروندی، گامبيا، مالادیہ، صومالیہ، كانگو، يوگنڈا، تنزانیہ كے حفاظ نے شركت كی تھی۔
455740
نظرات بینندگان
captcha