ڈنمارك میں غزہ میں ہونے والے اسرائيلی مظالم كی تصويری نمائش كا افتتاح

IQNA

ڈنمارك میں غزہ میں ہونے والے اسرائيلی مظالم كی تصويری نمائش كا افتتاح

15:22 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820475
بين الاقوامی گروپ: ڈنمارك كے دارالحكومت كوپن ہيگن میں ايك تصويری نمائش كا افتتاح ہوا ہے جس میں غزہ كی پٹی اور اردن كے مغربی كنارے میں فلسطينی شہريوں پر ہونے والے اسرائيلی مظالم كو دكھايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش كو ڈنمارك كی اسرائيل مخالف آرگنائزيشن "Breaking the silence" نے لگايا ہے جس میں غزہ كی پٹی اور اردن كے مغربی كنارے میں فلسطينيوں پر ہونے والے اسرائيلی مظالم كو تصويروں میں دكھايا گيا ہے۔ اسرائيلی مظالم پر مشتمل یہ دوسری تصويری نمائش ہے جسے Breaking the silence آرگنائزيشن نے منعقد كيا ہے۔
456614

نظرات بینندگان
captcha