سعودی عرب میں "امير سلمان" نامی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی عزت افزائی

IQNA

سعودی عرب میں "امير سلمان" نامی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی عزت افزائی

15:21 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820477
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے علاقے رياض كے امير "سلمان عبدالعزيز " نامی حفظ اور قرائت قرآن كريم كے گيارہویں مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كی قدردانی كا پروگرام رياض شہر كے انٹر كانٹينينٹل ہوٹل میں منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الرياض'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف و تبليغات اسلامی كی كوششوں سے یہ پروگرام منعقد ہوا جس میں علاقہ رياض كے امير"سلمان بن عبدالعزيز آل سعود، سعودی عرب كے حفاظ ، قراء اور دينی شخصيات نے شركت كی۔ سعودی وزير اوقاف اور حفظ قرآن كريم كی خيراتی انجمنوں كی اعلی كونسل كے سربراہ "صالح بن عبدالعزيز آل الشيخ" نے رياض كے امير كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی مقابلوں كا مقصد، معاشرے میں حفظ اور قرائت آيات الہی كی ثقافت كی ترويج ہے۔ الرياض كے حفظ قرآن كريم كی خيراتی انجمن كی كونسل كے سربراہ " سعد بن محمد آل فريان" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس پروگرام میں قرآن كريم كو مكمل حفظ كرنے والے علاقہ الرياض كے ۲۲ طلباء كی قدردانی كی گئی ہے۔
456660

نظرات بینندگان
captcha