سعودی عرب كے شہر "جازان" میں حفظ قرآن كريم كے شارٹ كورس كا آغاز

IQNA

سعودی عرب كے شہر "جازان" میں حفظ قرآن كريم كے شارٹ كورس كا آغاز

14:07 - September 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1820903
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے سعودی عرب كے جنوبی شہر "جازان" كے سماجی اور ثقافتی سنٹر میں حفظ قرآن كريم اور سنت نبوی (ص) كے شارٹ كورس كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے سعودی خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ علاقہ جازان میں مسلمان جوانوں كی عالمی انجمن كے دفتر كی كوششوں اور اس علاقے كے خيراتی ادارے " سليمان بن عبدالعزيز الراحجی" كے تعاون سے یہ كورس منعقد ہو رہا ہے اور رمضان المبارك كے اختتام تك جاری رہے گا۔ اس تعليمی كورس كے حفظ قرآن كريم شعبے میں تين سپاروں سے ليكر كل قرآن كريم تك حفظ كا درس ہوگا اور حديث كے حفظ میں كتاب "عمدۃ الاحكام" كے "باب الصلاۃ" كی احاديث كو حفظ كرنا ہو گا۔ قرآن كريم كے ا س شارٹ كورس كے ساتھ ساتھ ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے مختلف ثقافتی اور سماجی نشستوں كا اہتمام بھی كيا گيا ہے۔
457467

نظرات بینندگان
captcha