بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے
www.kuranimiz.net كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن درك مفاہيم قرآنی (KAB) نے اپنے ايك بيانیے میں ان مقابلوں كا مقصد قرائت اور ترجمہ قرآن كريم كی طرف تركی كے نوجوانوں كی رغبت دلانا اور كلام الہی كو سننے اور تلاوت قرآن كی ثقافت كی ترويج بتايا ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ یہ مقابلے تين مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ پہلے مرحلہ میں صوبائی سطح پر مقابلے ۱۵ نومبر كو ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں علاقائی مقابلے ۷ فروری كو منعقد ہوں گے اور تيسرے مرحلے میں پورے تركی میں منتخب افراد كے درميان ۳۰ مئی كو مقابلہ ہو گا جو استنبول میں منعقد ہو گا۔ ان مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو بالترتيب ۱۰ ہزار تركی ليرہ، ۷۵۰۰ ليرہ اور ۵۰۰۰ ليرہ انعام كے طور ديا جائے گا۔
457781