علم وفكر گروپ: بين الاقوامی قرآنی نمائش كی دعوت اور جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی مسلسل كوششوں سے براند نبورگ برلن كی علوم اكیڈمی كے استاد ميشائيل ماركس اس نمائش میں شركت كرنے اور قرآن كريم كے موضوع پر اپنی آخری علمی ريسرچ "كرپوس كرانيكوم" كا تعارف كروانے كی غرض سے ايران آ رہے ہیں۔