بوسنيا كے مسلمانوں كی اپنے ہی ملك میں توہين پر كڑی نكتہ چينی

IQNA

بوسنيا كے مسلمانوں كی اپنے ہی ملك میں توہين پر كڑی نكتہ چينی

12:09 - September 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1821647
بين الاقوامی گروپ: بوسنيا كے شہر "فيتاز" كی مسجد "دونی فيچار سكا" كے ايك مسلمان نمازی كی اہانت كرنے پر اس ملك كی اسلامی كونسل نے ايك كرواتی شہر كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلام اليوم سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فيتاز شہر كی اسلامی كونسل نے خبر دی ہے كہ مسجد كے نمازيوں نے اس كرواتی شہری كی طرف سے اہانت پر خاموشی اختيار كرتے ہوئے اس سے اس جگہ سے دور ہو جانے كا مطالبہ كيا ۔
اس كونسل نے بوسنيا كے حكام سے اس ملك كے نمازيوں كی حمايت كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہريوں كی حمايت اہم ترين انسانی حقوق میں سے ہے۔
كہا جاتا ہے كہ اس سے پہلے بھی ايك كرواتی شہری نے مسجد دونی فيچارسكا كے سامنے اپنی گاڑی پارك كر تے ہوئے وہاں پر موجود نمازيوں كی توہين كی تھی۔
457903
نظرات بینندگان
captcha