سومواركو كابل كی قرآنی نمائش كا افتتاح

IQNA

سومواركو كابل كی قرآنی نمائش كا افتتاح

11:59 - September 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1822747
بين الاقوامی گروپ: افغانستان اور اس ملك میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے ۷ ستمبر كو كابل میں "بہار قرآن" نامی قرآنی نمائش كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے افغانستان میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ماہ مبارك رمضان كے تيسرے ہفتے میں ايران اور افغانستان كے تعاون سے ۷ ستمبر بروز سوموار كو كابل میں "بہار قرآن" نامی قرآنی نمائش كا افتتاح ہو رہا ہے۔
اس نمائش میں ايرانی ماہرين آرٹ اور ثقافتی امور میں سرگرم عمل افراد اور ايرانی پبليكيشنز كے علاوہ افغانستان كے پبليكيشنز اور قرآنی امور میں سرگرم عمل افراد بھی شركت كر رہے ہیں۔
كابل میں منعقد ہونے والی اس قرآنی نمائش كے ساتھ ساتھ قرآنی محافل كا انعقاد، قرآنی فلموں كی ريليزنگ اور ايرانی قراء كی تلاوت كے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
460185
نظرات بینندگان
captcha