كرغستان میں صحافيوں كے لئے دينی تعليمات كے كورس كا انعقاد

IQNA

كرغستان میں صحافيوں كے لئے دينی تعليمات كے كورس كا انعقاد

13:03 - September 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1822809
بين الاقوامی گروپ: كرغستان كے سياست وحقوق اور دينی ريسرچ سنٹر كی كوششوں سے نومبر كے اوائل میں اس ملك كے دارالحكومت بيشكك میں صحافيوں كو اسلامی تعليمات سے آگاہ كرنے كی غرض سے اسلامی تعليم كی كلاسوں كو منعقد كيا جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے CIHAN كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حقوق، سياست اور دينی ريسرچ سنٹر كے سربراہ "قادر مالك اف" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی اصولوں سے عدم آگاہی كی وجہ سے بعض صحافی نہ چاہتے ہوئے بھی ايسے مطالب بيان كر جاتے ہیں جو اس ملك كے مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كر ديتے ہیں۔ اسی بناء پر اس ريسرچ سنٹر نے صحافيوں كو اسلامی تعليمات سے آگاہ كرنے كے لئے ايك تعليمی كورس كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اخبارات اور روزنامہ جات كو چاہیے كہ وہ لوگوں كی صحيح راستے كی طرف ہدايت كریں۔ اس دور میں انٹرنیٹ بہت عام ہے اور سب لوگ مختلف سائٹوں كی طرف رجوع كر كے معلومات حاصل كر سكتے ہیں لہذا اخبارات اور صحافيوں كو چاہیے كہ وہ غلط مطالب لوگوں تك نہ پہنچائیں۔
459692

نظرات بینندگان
captcha