اردن كی يرموك يونيورسٹی میں "قرآن كريم میں حسی ادراك" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

اردن كی يرموك يونيورسٹی میں "قرآن كريم میں حسی ادراك" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

13:01 - September 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1823282
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كی يرموك يونيورسٹی كے عہديداروں كی كوششوں سے اس يونيورسٹی كے شريعت اور اسلامی ريسرچ كالج میں " قرآن كريم میں حسی ادراك" كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "قرآن كريم میں ادراك حسی" يرموك يونيورسٹی كے اماراتی اسٹوڈنٹ" كلثم الشيخ ماجد" كا ڈاكٹریٹ كا تھيسز ہے جس میں اس يونيورسٹی كے كئی اساتذہ نے شركت كی ہے۔
اس تھيسز كو چارابواب میں تحرير كيا گيا ہے جن میں ادراك، معرفت وحواس، حواس كے ذريعے ادراك كے فوائد سے مربوط مسائل اور اس كے موثر عوامل و اسباب كو بيان كيا گيا ہے۔
اس تھيسز میں اس بات پر زور ديا گيا ہے كہ حسی ادراكات پر انسانی معرفت كا استوار ہونا انسان كی ضروريات زندگی میں سے شمار كيا گيا ہے اور قرآن كريم بھی معارف اور انسان كے اطراف میں موجود مادی امور كے ادراك كے لئے حواس كو ضروری قرارديتا ہے۔
460529

نظرات بینندگان
captcha