بين الاقوامی قرآنی نمائش میں فارسی زبان كے سب سے قديمی قرآن كريم كی نمائش

IQNA

بين الاقوامی قرآنی نمائش میں فارسی زبان كے سب سے قديمی قرآن كريم كی نمائش

13:13 - September 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1823817
ادب گروپ: سترہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں فارسی زبان كے سب سے قديمی قرآن كريم كو ركھا گيا ہے جو چوتھی صدی ہجری سے مربوط ہے اور اسے آستان قدس رضوی نے پيش كيا ہے ياد قرآن تين جلدوں پر مشتمل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آستان قدس رضوی كی لائبريری نے سترہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم كے بعض خطی اور نفيس نسخوں كو پيش كيا ہے ۔
مزيد یہ كہ آستان قدس رضوی كے اسٹال میں امام حسين (ع) كا خطی قرآن، حضرت علی(ع) كا خطی قرآن، امام حسين (ع) كے دستخط سے مزين قرآن كريم اور امام حسن (ع)، امام سجاد (ع) اور امام رضا(ع) سے منسوب قرآن كريم بھی اس نمائش میں ركھے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں تيسری صدی سے متعلق ہرن كی كھال پر لكھے ہوئے قرآن كريم كو بھی نمائش میں ركھا گيا ہے كہ جسے شاہ عباس صفوی نے وقف كيا تھا۔
460913

نظرات بینندگان
captcha