تيونس كے آٹھویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں سوریہ كی شركت

IQNA

تيونس كے آٹھویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں سوریہ كی شركت

13:23 - September 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1823838
قرآنی سرگرمياں گروپ: تيونس كے حفظ، قرائت اور تجويد قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كے آٹھویں مرحلے میں سوریہ كے نمائندے نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے ۲۰ اسلامی اور عربی ممالك كے نمائندوں اور منصفوں كی شركت سے یہ مقابلے ۸ ستمبر بروز منگل كو تيونس كی تاريخی مسجد زيتونہ میں منعقد ہو رہے ہیں جو ۱۵ ستمبر تك جاری رہیں گے۔
البتہ ياد رہے كہ یہ مقابلے تيونس كے صدر كی نگرانی میں منعقد ہو رہے ہیں۔
كويت، الجزائر، مراكش، موريتانیہ، ليبيا، مصر، سوڈان، اردن، فلسطين، لبنان، يمن، سعودی عرب، قطر، بحرين، عمان، تركی، انڈونيشيا اور اسلامی جمہوریہ ايران بھی ان مقابلوں میں شركت كر رہے ہیں۔
تيونس میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں اور محكمہ اوقاف اور خيراتی امور كے تعاون سے حافظ كل قرآن كريم مصطفی لشكری ان مقابلوں میں ايران كی نمائندگی كریں گے۔
461038

نظرات بینندگان
captcha