سترہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں شريك سوریہ كے خطاط " عبيدہ محمد البنكی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كی بين الاقوامی قرآنی نمائش اور اس كے علاوہ اس قسم كی ديگر نمائشوں اور كانفرنسوں كے انعقاد كا مقصد یہ ہے كہ دنيا والوں كو بتايا جائے كہ اسلام، صلح، آرٹ اور ايجادات كا حامی دين ہے۔
البنكی نے اس نمائش كو بے نظير قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ نمائش بہت عالی شان نمائش ہے اور دنيا میں منعقد ہونے والی جتنی نمائشوں میں گيا ہوں اس قسم كی قرآنی نمائش میں نے آج تك نہیں ديكھی۔ انہوں نے قرآنی مفاہيم كے منتقل كرنے میں خطاطی كی تاثير كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ عربی خط، كلام الہی كی عكاسی كرتا ہے اور خطاطی كے ذريعے اس كلام كے مفہوم كی قدسيت اور جلاليت پہلے سے بھی زيادہ نماياں ہوتی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ معرفت الہی كو بشريت تك پہنچانے كا بہترين ذريعہ آرٹ ہے۔
461007