بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مراكش كی سركاری خبررساں ايجنسی "mpa" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد التوفيق نے ۸ ستمبر كو ايك پريس كانفرنس كے دوران كہا ہے كہ عنقريب اس انسٹیٹيوٹ كا افتتاح ہو رہا ہے اور اس میں ملكی غير ملكی طلباء كے لئے حفظ، قرائت، ترتيل اور تجويد قرآن كريم كے كورسز منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ میں ايك ادارہ نشر بھی ہو گا جو ہر سال دس لاكھ كی تعداد میں قرآن كريم كی اشاعت كر كے مراكش كی مساجد اور قرآنی سنٹرز میں تقسيم كرے گا۔
مراكش كے وزير اوقاف و مذہبی امور نے آخر میں رباط شہر میں ايك قرآنی محفل كے انعقاد كی خبر ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس محفل میں قرآن كريم كے حفاظ اور مراكش كے سابقہ قراء كی قدردانی كی گئی ہے۔
462255