پاكستان میں خطاطی قرآن كريم كی نمائش كا انعقاد

IQNA

12:57 - September 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1824550

پاكستان میں خطاطی قرآن كريم كی نمائش كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شہر كراچی كے علوم سنٹر میں ۷ ستمبر سے خطاطی قرآن كريم كی نمائش لگی ہوئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "The News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كراچی كے شہر كے ثقافتی امور كی آرگنائزيشن كی كوششوں سے منعقد ہونے والی یہ نمائش عيد سعيد فطر كے بعد تك جاری رہے گی۔
كراچی كی ميونسپل كمیٹی كے مشير اور خطاطی قرآن كريم كی اس نمائش كی افتتاحی تقريب كی مہمان خصوصی " نسرين جليل" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ خطاطی قرآن كريم ہمارے ثقافتی ورثہ میں شمار ہوتی ہے اور اس قرآنی آرٹ كی ترويج اور ترقی كے لئے كوشش كرنا پاكستان كے سب مسلمانوں كی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے پاكستان كے صوبائی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ خطاطی قرآن كريم كی ترقی اور اس گرانبہا آرٹ كی ترويج كے لئے قرآنی خطاط كے ساتھ تعاون كریں۔
اس نمائش میں "مجيد دھلوی"، " عبدالرؤوف"، "سليم بوپالی"، "حبيب بوپالی"، "عشرت حسين" اور " علی شاہ" جيسے پاكستانی مشہور خطاط كے شاہكار ركھے ہوئے تھے۔
462247

نظرات بینندگان
captcha