جايزہ دبئی نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب كا انعقاد

IQNA

جايزہ دبئی نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب كا انعقاد

13:15 - September 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1824555
بين الاقوامی گروپ: جايزہ دبئی نامی تيرہویں بين الاقوامی مقابلوں كی اختتامی تقريب ۱۰ ستمبر بروز جمعرات كو منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی خبررساں ايجنسی "WAM" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "ابراہيم محمد بوملحہ" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب دبئی كے حاكم "شيخ محمد بن رشيد المختوم" كی نگرانی میں اس شہر كے تجارتی اور صنعتی كانفرنس ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہر سال ماہ مبارك رمضان میں ہونے والے یہ مقابلے مسلمانوں كو حفط كل قرآن اور تلاوت آيات الہی كی ترغيب دلانے میں بہت اہم كردار ادا كرتے ہیں۔ اور اس سال كے مقابلوں میں عربی، يورپی اور ايشيائی ممالك كے نمائندوں نے بھرپور شركت كی ہے۔
انہوں نے كہا ہے كہ اس قسم كے قرآنی مقابلوں كے انعقاد كا مقصد، حفظ قرآن كريم كا جذبہ، حفظ قرآن كريم كے مراكز پر توجہ اور قومی اور بين الاقوامی سطح پر حفاظ قرآن كريم كی عزت افزائی كرنا ہے۔
462326

نظرات بینندگان
captcha