تركی میں "ماہ مبارك رمضان اور قرآن كريم" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

تركی میں "ماہ مبارك رمضان اور قرآن كريم" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

14:18 - September 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1824574
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۸ ستمبر بروز منگل كو تركی كے شہر انقرہ كی علمی وثقافتی تحقيقاتی انجمن (ILKAV) كی كوششوں سے "ماہ مبارك رمضان اور قرآن كريم" كے موضوع پر آٹھویں سالانہ نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے "Dunyaabulteni" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونيورسٹيوں كے بعض اساتذہ اور۵۰۰ سے زائد افراد كی شركت سے منعقدہ اس نشست كا مقصد مسلمانوں كے درميان قرآنی آيات كی ترويج كے طريقہ كار كا جائزہ لينا ہے۔
اس نشست كے انچارج " محمد پاماك" نے اپنی ايك گفتگو میں نزول آيات قرآن كريم كے زمانے اور ان كيفيت كی اہميت كے بارے میں كہا ہے كہ اس نشست كے اہتمام كا مقصد اسلامی معاشرے كی تعمير میں مكی سورتوں كی اہميت، تازہ مسلمان ہونے والے افراد كے لئے اسلام كی تبليغ كے طريقہ كاراور مكہ میں نازل ہونے والی آيات الہی سے استفادہ كرتے ہوئے اسلامی معاشرے كی تشكيل جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كرنا ہے۔
اس نشست كے آخر میں پيغمبر اكرم (ص) كی مدح و ثناء میں مذہبی ترانوں اور سوال وجواب كا پروگرام منعقد ہوا۔
462709

نظرات بینندگان
captcha