بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں مختلف زبانوں كے ترجمہ شدہ قرآن كريم، قرآنی پوسٹرز اور اسی طرح قرآنی نقطہ نظرات كی تاثيرات كے نوشتہ جات ركھے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں "خداوند، آسمان اور زمين كا نور" قرآن كريم میں نماز كا مقام، فارسی ادب میں قرآن كريم كی تاثير پر ايك نظر، قرآن كريم میں والدين كے ساتھ نيكی كرنے كی اہميت پر ايك نظر، قرآن اور خلقت كائنات، قرآن كريم میں سيروسياحت جيسے موضوعات كے نوشہ جات اس نمائش میں ركھے گئے ہیں۔
ايروان میں ايرانی ڈائريكٹر محمد رضا شكيبا نے طلباء كے ساتھ ايك نشست میں كہا ہے كہ ہر مسلمان پر لازم ہے كہ قرآن كريم میں تدبر كرے اور اس كو سمجھے چونكہ معاشرے میں دينی معرفت كی ترقی كا واحد راستہ اس الہی كتاب سے آگاہی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ مسلمان قرآن كريم سے انتہائی دور ہیں جس كی وجہ سے اسلامی معاشرے مشكلات كا شكار ہیں۔
463020