اميرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے پاكستان میں عزاداری كا انعقاد

IQNA

14:08 - September 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1826054

اميرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے پاكستان میں عزاداری كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے كراچی سميت مختلف شہروں میں اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كے پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے پاكستان میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے مختلف شہروں میں اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كے پروگرام منعقد ہوئے ہیں جن میں اہل تشيع كے علاوہ اہل سنت نے بھی شركت كی ہے۔
پاكستان كے سب سے بڑے شہر كراچی میں بھی اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے ہزاروں شيعوں نے ايك جلوس نكالا جو قائد اعظم كے مزار سے ہوتا ہوا ايرانيوں كے امامبارگاہوں میں اختتام پذير ہوا۔
عزاداری كے اس جلوس میں شريك افراد نے ايرانيوں كے امامبارگاہوں میں پہنچ كر افطار تك اپنے پروگرام كو جاری ركھا اور پھر اسی مقام پر انہوں نے روزہ افطار كيا۔
464003

نظرات بینندگان
captcha