"قرآن، آرٹ كے آئينہ میں" كے موضوع پر منعقد ہونے والی نمائش میں شركت كرنے والے ايرانی خطاط "محمد حسن زادہ" نے پاكستان میں گئے ہوئے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كے دوران اس نمائش میں اپنی شركت كے مقاصد كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں قرآنی آيات كے فن پارے ركھے گئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ہماری اس خطاطی كا قرآنی مفاہيم سے گہرا تعلق ہے اور ہم اپنے اس فن كے ذريعے مختلف معاشروں میں اسلامی ثقافت كی ترويج كر سكتے ہیں۔ لہذا ميری پوری كوشش ہے كہ اس نمائش میں اپنے خطاطی فن پاروں كو پيش كروں۔
اس ايرانی خطاط نے آخر میں كہا كہ اگر ہم چاہتے ہیں كہ اس قرآنی آرٹ كو عالمی سطح پر پيش كریں تو اس كے لئے ہمیں درست مينجمنٹ كرنا پڑے گی۔
464158