بحرين میں "تاج الوقار" نامی حفظ قرآن كريم كے قومی منصوبے كا اختتام

IQNA

بحرين میں "تاج الوقار" نامی حفظ قرآن كريم كے قومی منصوبے كا اختتام

14:32 - September 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1826087
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ كے "عبداللہ بن مسعود" نامی حفظ قرآن سنٹر كی كوششوں سے ايك مہينہ پہلے ہونے والے "تاج الوقار" نامی حفظ قرآن كريم كے قومی منصوبے كی اختتامی تقريب ۱۲ ستمبر كو منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس منصوبے كے انچارج "سمير الخادم" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس منصوبے میں بحرين كے مختلف شہروں سے ۲۰ افراد نے شركت كرتے ہوئے قرآن كريم كی بعض آيات كو حفظ كيا ہے اور قرآن كريم كی تفسير كی تعليم حاصل كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس منصوبے كا مقصد جوانوں كو حفظ قرآن كريم اور اس كے معانی میں تدبر اور غور و خوض كرنے كی ترغيب دلانا ہے۔ سمير الخادم نے آخر میں انسان كی معنوی ترقی میں قرآن كريم كے كردار كی اہميت كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ امت اسلام اور مومنين قرآنی تعليمات پر عمل پيرا ہو كر دنيا كے سامنے اس الہی كتاب كی قدر و منزلت كا تعارف اور دين اسلام كی تعليمات كی ترويج كر سكتے ہیں۔
464018

نظرات بینندگان
captcha