تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك میں قرائت قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك میں قرائت قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

14:40 - September 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1827099
قرآنی سرگرمياں گروپ: بنكاك شہر كے مركز قراء كی كوششوں اور الرسول الاعظم قرآنی انسٹیٹيوٹ اور اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے تعاون سے تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك كے تعليمی مركز قرآن "الخيریہ" میں منعقد ہو ا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كے مایہ ناز قاريوں نے اس قرآنی مقابلے میں شركت كی اور ۲۰۰۶ء كے قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے آدم بلبا نے بھی اس مقابلے میں شركت كی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے مایہ نازقاری موسوی بلدہ نے ان قرآنی مقابلوں میں مہمان خصوصی كےطور پر شركت كی اس قرآنی مقابلے میں حجۃ الاسلام عابدی اور فاطمہ عبدی نے منصفی كے فرائض انجام ديئے اور اس مقابلے میں عبداللہ وان وانگ نے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔
464773

نظرات بینندگان
captcha