افغانستان میں " مسجد الاقصی درطول تاريخ" نامی كتاب كی اشاعت

IQNA

افغانستان میں " مسجد الاقصی درطول تاريخ" نامی كتاب كی اشاعت

13:23 - September 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1827314
ادب گروپ: قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے كابل شہر میں كتاب" مسجد الاقصی در طول تاريخ" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی اخوت اسلامی كونسل كے دارالانشاء نے روز قدس كی مناسبت سے اس كتاب كی اشاعت كی ہے۔
دس ابواب پر مشتمل یہ كتاب ۵۰۰۰۰ كی تعداد میں شائع ہوئی ہے جس میں قدس اور مسجد الاقصی كی تاريخ اور صہيونی حكومت كے قبضے كے بارے میں تجزیہ و تحليل كيا گيا ہے۔
افغانستان كی اخوت اسلامی كونسل كے ركن "سيد جعفر عادلی حسينی" اس كتاب كے ديباچے میں اس كتاب كی اشاعت كا مقصد بيان كرتے ہوئے لكھتے ہیں كہ اس كتاب كی اشاعت كا مقصد افغانستان كے لوگوں كو قدس كے عالمی دن منانے كے سبب سے آگاہ كرنا ہے وہ لكھتے ہیں كہ اگرچہ افغانستان اس وقت متعدد مشكلات كا شكار ہے اور اس كی مظلوم عوام ہر روز مختلف بم دھماكوں اور خود كش حملوں میں ماری جا رہی ہے ليكن ان سب مشكلات كے باوجود افغانستان كے لوگ اسلامی دستورات كی پيروی كرتے ہوئے فلسطين كی مظلوم عوام كی حمايت كرنے كو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ مؤلف نے اس كتاب كے پہلے باب میں قدس اور مسجد الاقصی كی تاريخ ار طول تاريخ میں اس میں آنے والی تبديليوں كو مفصل ذكر كيا ہے اور كتاب كے دوسرے ابواب میں مولف نے صہيونيوں كے ۲۴ معاہدوں كی مكمل وضاحت كرتے ہوئے آخر میں مسئلہ فلسطين كے بارے میں امام خمينی(رح) كے تاريخی موقف كو تحرير كيا ہے جس میں قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے مختلف پيغامات كے متن كو پيش كيا گيا۔
465449

نظرات بینندگان
captcha