كينيا كے مومباسا شہر كی "كليفی" مسجد كے امام جماعت شيخ "بدر وخميس عبداللہ" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم مسلمانوں كو وحدت كی دعوت ديتا ہے ليكن قرآن اور اسلامی تعليمات كو نظر انداز كر كے بہت سے مسلمان اپنے شخصی مفادات كو امت اسلامی كے مفادات پر فوقيت ديتے ہیں اور مسلمانوں كے درميان تفرقہ كی یہی وجہ ہے۔
انہوں نے مغرب كی ثقافتی يلغار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی مفاہيم كی ترويج كے ذريعے مسلمان اپنے آپ كو مغربی ثقافتی يلغار كے مقابلے میں آمادہ كر سكتے ہیں۔ شيخ بدروخميس عبداللہ نے اميد ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كو باتیں كرنے كی بجائے اسلامی تعليمات كو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔
"كليفی" مسجد كے امام جماعت نے آخر میں كينيا میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے'' قرآن كريم آرٹ كے آئنیہ میں'' كے موضوع پر لگائی جانے والی نمائش كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے اقدامات سے كينيا كی عوام قرآن كريم كی ثقافت اور آرٹ سے بہتر طور پر آگاہ ہو گی۔
465897