بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے جامعۃ المصطفی العالمیہ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے طلباء، اساتذہ اور ملازمين دين مبين اسلام سے الہام اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی(رح) كے بلند اہداف سے تجديد عہد اور قائد انقلاب اسلامی كے فرمان پر لبيك كہتے ہوئے امت اسلامی ايران كے شانہ بشانہ ملت مظلوم فلسطين اور قدس شريف كی نجات كے لئے اپنی حمايت كا اعلان كرتے ہیں۔
اس بيانیے میں قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ہونے والے مظاہرے میں اپنی بھرپور شركت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ روز قدس كے مظاہرے میں مسلمان صہيونی حكومت سے نفرت كا اظہار كرتے ہیں اور دنيا كے ظالم استكبار كے خونخوار پنجوں سے قدس شريف كی مكمل آزادی كے لئے خداوند متعال كی بارگاہ میں دعا كرتے ہیں۔
اس بيانیے میں مزيد كہا گيا ہے كہ غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ میں فلسطينيوں نے ثابت كر ديا ہے كہ استقامت اور پائيداری اور صبر كے ذريعے دشمن كو گھٹنے ٹيكنے پر مجبور كيا جا سكتا ہے۔
465819