فرانس میں " مشرقی افريقہ میں اسلام اور مساجد" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

فرانس میں " مشرقی افريقہ میں اسلام اور مساجد" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

15:39 - September 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1828404
بين الاقوامی گروپ:"مايوٹ" (Mayotte) كے مركز " مامودزو"(Mamoudzou) میں ۲۱ ستمبر بروز منگل كو ثقافتی گروپ " ناتوراليست ہای مايوت" كی كوششوں سے "مشرقی آفريقہ میں اسلام اور مساجد" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"نے Mayottehebdo كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں فرانسيسی انسٹیٹيوٹ "ديرينہ شناسی مشرق" كے ماہر اسٹيفن پراڈين اور افريقی مسائل كے ماہر شركت كر رہے ہیں جس میں آفريقہ میں اسلام كے آنے كی كيفيت اور مذہبی مقامات كی تعمير میں اس كی تاثير كو بيان كریں گے۔
اسی طرح اس سيمينار میں ہندوستان يا عربی ممالك كی مختلف مساجد كی تعمير كا افريقی مساجد كی تعمير كے درميان فرق كا جائزہ ليا جائے گا۔
467056

نظرات بینندگان
captcha