چين میں " مسلمانوں كا عالمی شہر" كے عنوان سے ايك ثقافتی اور سياحتی مركز كی تعمير

IQNA

چين میں " مسلمانوں كا عالمی شہر" كے عنوان سے ايك ثقافتی اور سياحتی مركز كی تعمير

15:38 - September 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1828406
بين الاقوامی گروپ: چين كے شمالی شہر "نيچيا" میں اسلامی تہذيب وتمدن كے تعارف كروانے كی غرض سے "مسلمانوں كا عالمی شہر" كے عنوان سے ايك ثقافتی اور سياحتی مركز كی تعمير كی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے infomaroc كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۰۰ ايكڑ رقبے پر بنائی جانے والی اس اسلامی شہر میں جامع مسجد، اسلامی تاريخ كا ميوزيم، اسلامی يونيورسٹی، ہوٹل مختلف ممالك بالخصوص عربی اور اسلامی ممالك سے مخصوص آرٹ مراكز، آرٹ وركشاپ اور اسلامی ہسپتال شامل ہیں۔
حكومت چين نے اس شہر كو بنانے كے لئے مواد كی خريد كے لئے تقريباً ۳ كروڑ چينی كرنسی مختص كیے ہیں اور اس نے اس اسلامی شہر كو آمادہ كرنے كے لئے ۸ كروڑ يوئن خرچ كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
اس اسلامی مركز كی تعمير كا كام شروع ہو چكا ہے اور ۲۰۱۴ء كے آواخر تك اختتام پذير ہو جائے گا۔
466848

نظرات بینندگان
captcha