امارات میں تازہ مسلمانوں سے مخصوص حفظ قرآن كريم اور حديث كے مقابلوں كا اختتام
بين الاقوامی گروپ: دبئی میں انڈونيشيا، روس، چين اور فلپائن كے تازہ مسلمانوں كی شركت سے ماہ مبارك رمضان كے آخری عشرے میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كريم اور حديث كے مقابلے ۱۸ ستمبر كے منتخب افراد كی حوصلہ افزائی كرتے ہوئے اپنے اختتام كو پہنچے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے مذہبی اور خيراتی امور كے ادارہ كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ۶۳ تازہ مسلمانوں نے شركت كی ہے۔
دبئی كے مذہبی اور خيراتی امور كے شعبہ ارشاد اور انفارميشن كے دفتر كے انچارج "عائشہ الكاش" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ مقابلہ میں شريك افراد نے قرآن كريم كے ۲۹ ویں اور ۳۰ویں سپارے اور امام محی الدين ابوزكريا يحيی بن شرف نوری كی تحرير كردہ كتاب " چہل حديث" میں حصہ ليا تھا۔
466900