بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ناصریہ نيوز چينل" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دو رات جاری رہنے والے ان مقابلوں میں عراق كے مختلف صوبوں كے ۲۵ قاريوں اور حفاظ قرآن كريم نے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔
مرد حضرات كے درميان منعقد ہونے والے مقابلوں میں "حيدر علی دحام"، "علی احمد الفياض" اور "عباس موسی" نے قرائت كے ميدان میں بالترتيب پہلی دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ہے اور حفظ كے ميدان میں "حيدر عبدالامير"، "مصطفی حسين" اور حسين كاظم نے بالترتيب پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی۔
ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی حوصلہ افزائی كے لئے ايك پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں عراق كے بعض قراء اور حفاظ قرآن كريم كے عہديداران، قرآنی انسٹیٹيوٹز كے نمائندگان اور سياسی شخصيات نے شركت كی۔ عراق كے ناصریہ شہر كے قرآن كريم سنٹر كے انچارج "شيخ عبدالصبر" نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتےہوئے قرآنی معاشرے كی تشكيل كے لئے قرآنی ثقافت كی ترويج اور قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی اہميت كو بيان كيا۔
467515