افغانستان كے صوبہ بلخ كی انجمن قراء كے توسط سے ہزار سے زائد طلباء نے تعليم حاصل كی ہے

IQNA

افغانستان كے صوبہ بلخ كی انجمن قراء كے توسط سے ہزار سے زائد طلباء نے تعليم حاصل كی ہے

14:34 - September 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1828789
قرآنی سرگرمياں گروپ: صوبہ بلخ اور شہر مزار شريف كی انجمن قرآء كے انچارج نے اس مركز كے تعليمی پروگراموں میں ہزار طلباء كو قرآنی تعليم دينے كی خبر دی ہے۔
صوبہ بلخ اور شہر مزار شريف كی انجمن قراء كے انچارج "سيد غلام حسين فصيحی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے اس صوبے میں اس قرآنی سنٹر كی تاسيس كے بارے میں كہا ہے كہ مزار شريف كی انجمن قراء ۲۰۰۶ء كو بنائی گئی تاكہ اس شہر كے شيعوں كی قرآنی سرگرميوں كی سرپرستی كر سكے كہ جو متفرقہ طور پرشہر كے مختلف حصوں میں انجام دی جا رہی تھیں۔ اس سنٹر نے اپنے پہلے اقدام پر شہر میں اہل تشيع كے سرگرم عمل قرآنی پروگراموں كو منظم كيا ہے۔
فصيحی نے كہا ہے كہ اس انجمن كے اكثر اساتذہ نے اسلامی جمہوریہ ايران اور بعض نے افغانستان كے دينی مدارس سے تعليم حاصل كی ہوئی ہے۔ كہ جنہوں نے صوت ولحن اور تجويد قرآن كريم كی تعليم سے آغاز كيا ہے اور اس وقت مفاہيم اور تفسير قرآن كريم كی تعليم دينے میں مصروف ہیں۔
467693

نظرات بینندگان
captcha