بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ھانوفر شہر كے پروٹسٹنٹ كليسا كے پادری "مارجوت كسيمان" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس نشست میں جرمنی معاشرے میں موجود مسلمانوں اور عيسائيوں كے مابين اختلافی مسائل كا جائزہ ليا جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ھانوفر شہر كے پروٹسٹنٹ كليسا سے مربوط ٹی وی چينل سے اس نشست كے پروگرامز نشر كیے جائیں گے۔
ياد رہے كہ اس نشست میں ھانوفر شہر كے پروٹسٹنٹ كليسا كے سربراہ " دلفگانگ ھوبر" اور جرمنی كی رياست سكسونی كے وزير اعلی كرسٹين ولف اور اسلامی آرگنائزيشن كے بعض نمائندے اور ماہرين اقتصاد بھی شركت كریں گے۔
468139