بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الشروق آن لائن" سائٹ كی رپورٹ كے مطابق نقل كيا ہے كہ الكوثر سٹيلائٹ چينل كے دوسرے بين الاقوامی مقابلوں میں ايرانی قاری جاسم موسوی، الجزائر كے عثمان حمامہ اور مصر كے محمد احمد السيد حميدۃ نے بالترتيب پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ۔اور عنقريب تقسيم انعامات كی تقريب منعقد ہو گی جس میں انہیں بالترتيب ۴ ہزار، ۳ہزار اور ۲ ہزار ڈالربطور انعام ديئے جائیں گے۔ یہ مقابلے ماہ مبارك رمضان كی ابتداء سے شروع ہوئے جن میں تہران كے وقت كے مطابق رات ساڑھے ۹ بجے ايران كے علاوہ عربی ، اسلامی اور يورپی ممالك كے افراد نے ٹيلی فونك يا Live پروگرام میں قرآنی آيات كی تلاوت كر كے اس مقابلے میں حصہ ليا ہے۔
ان مقابلوں كا پہلا مرحلہ ۲۴ ماہ مبارك رمضان كو اختتام پذير ہوا اور دوسرا مرحلہ ۲۴ سے ۲۸ ماہ مبارك رمضان كو منعقد ہوا ہے ان مقابلوں كے اختتام پر ايران سے جاسم موسوی، الجزائر كے عثمان اور مصر كے محمد احمد السيد حميدہ نے بالترتيب پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔
468048