بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Christian" كے حوالےسے نقل كيا ہےكہ پیٹس برگ میں ۲۴ اور ۲۵ ستمبر كو ۲۰ ممالك كے نمائندگان كی شركت سے منعقد ہونے والے معاشی اجلاس سے پہلے اسلام، عيسائيت اور یہوديت كے ۲۵ سے زائد قائدين اكٹھے ہو رہے ہیں۔ تاكہ معاشی ميدان میں پيش پيش ممالك كے سربراہوں كو كہا جا سكے كہ وہ عالمی معاشی بحران سے متاثر ہونے والے افراد كی كمك كے معاہدے كو جتنا جلدی ہو سكے پورا كریں یہ اجلاس امريكہ كی خيراتی آرگنائزيشنز كی كوششوں سے منعقد ہو رہا ہے جس میں دنيا میں فقرو تنگدستی كو ختم كرنے كا جائزہ ليا جائے گا۔
شمالی امريكہ میں كليساؤں كی عالمی كونسل كے سربراہ "برنس پاول جيكسن" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ موجودہ دنيا كو فقط مالی اور معاشی بحران كا سامنا ہی نہیں ہے بلكہ اخلاقی بحران سے بھی دوچار ہے جبكہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے كہ ہم معاشی اصولوں كی بنياد پر اس دنيا كو امن و امان اور نعمتوں سے پر دنيا میں تبديل كر دیں نہ كہ ہم ان قوانين اور اصولوں كے ذريعے ضرورت مندوں كو زيادہ فقير اور دولتمندوں كو زيادہ دولتمند بنا دیں۔
468190