ياد رہے كہ اس كتاب كا ہسپانوی زبان میں ترجمہ ہو كر شائع ہو چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ہسپانوی زبان میں ترجمہ ہونے والی یہ واحد كتاب ہے كہ جس میں اسپين میں شيعہ خاندانوں اور حكومتوں كی پيدائش كے تاريخی سلسلے، آئمہ اثناعشری كے حالات زندگی، تاريخی تحولات اور اعتقادی مسائل كوجمع كر كے بيان كيا گيا ہے۔كيونكہ اس سے پہلے مختلف كتابوں میں ايسے مسائل تحرير كيئے گئے تھے۔ یہ كتاب تين حصوں اور ۲۷ ابواب پر مشتمل ہے كہ جس كے پہلے حصے میں تشيع كی پيدائش كی معلومات اور اس كے اعتقادی اصولوں اور الفاظ كے معانی كو بيان كيا كيا كہے دوسرے حصے میں آئمہ(ع) كے دور میں تشيع اور تيسرے حصہ میں امام زمانہ(عج) كی غيبت كے دور میں تشيع اور دنيائے اسلام كے مغرب اور مشرق میں شيعہ اہم خاندانوں اور حكومتوں كی پيدائش اور شيعہ ثقافت كی ترويج میں ان كے كردار كو بيان كيا گيا ہے واضح ہے كہ آليكانتہ يونيورسٹی كا یہ اقدام اس تاليف كے علمی اور معتبر ہونے كی عكاسی كرتا ہے۔
468182