بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الامارات اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كياہے كہ ۲۷ ستمبر سے ۲ اكتوبر تك لگائی جانے والی كتابوں كی بين الاقوامی نمائش میں آٹھ عرب ممالك كے ۱۹ پبليشرز كے علاوہ كچھ يورپی پبليشرز بھی شركت كریں گے ياد رہے كہ اس نمائش كے اسٹالز پر قرآنی اور اسلامی تاليفات ركھی جائیں گے۔
امارات كی وزارت ثقافت اور جوان نسل كی كوششوں اور جرمنی كے ثقافتی مركز "گوتہ" كے تعاون سے اس نمائش كومنعقد كيا گيا ہے۔ ياد رہے كہ نمائش میں امارات، عالم اسلام اور يورپی ممالك كے محققين اور ماہرين كے ساتھ مختلف علمی دينی اور ثقافتی موضوعات پر نشستیں بھی منعقد ہوں گی۔
468812