بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونان كے مسلمانوں نے ملكی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ايتھنز میں ايك مسجد كی تعمير كے لئے كیے گئے اپنے وعدہ كو پورا كریں يونان كے مسلمانوں كی انجمن كے سربراہ نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ابھی تك اس ملك كی مسلمان اقليت كے لئے كوئی مسجد يا عبادت گاہ نہیں ہے۔
ايتھنز واحد يورپی دارالحكومت ہے جس میں كوئی مسجد نہیں ملتی ہے جبكہ گزشتہ ۲۰ سالوں سے اس حوالے سے كئی خصوصی پروگرام بنائے گئے ہیں۔
كہا جاتا ہے كہ اس وقت يونان میں ۷ لاكھ مسلمان آباد ہیں۔
469380