اٹلی میں "مشرق وسطی آرٹ كے پرچم كے سائے میں" كے موضوع پر منعقد ہونے والے ثقافتی پروگرام میں ايرانی ماہرين آرٹ كی شركت

IQNA

اٹلی میں "مشرق وسطی آرٹ كے پرچم كے سائے میں" كے موضوع پر منعقد ہونے والے ثقافتی پروگرام میں ايرانی ماہرين آرٹ كی شركت

12:33 - September 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1829947
فن وثقافت گروپ: اٹلی كے شہر "ٹورين" میں ۱۲ ستمبر سے ۲۰ ستمبر تك "مشرق وسطی آرٹ كے پرچم كے سائے" كے موضوع پر ايك ثقافتی پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں اعلی تعليمی انسٹیٹيوٹ "سورہ" كے ماہرين آرٹ نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں پينٹنگ، خطاطی كےچار اسٹوڈنٹس نے اپنے استاد كے ہمراہ شركت كی ہے۔
ٹورين شہر كی ميونسپل كمیٹی كی كوششوں سے ہر سال منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ايران كے ماہرين آرٹ اپنے فن پاروں كو پيش كر تے ہیں۔ اس ثقافتی پروگرام كے انچارج "ماركو ڈاٹرينو" ٹوررہ كاناوزہ كے ميئر اور اس شہر كے ديگر حكام نے اس ثقافتی پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ماہرين آرٹ كی شركت كو اس شہر كی عوام كے لئے باعث افتخار قرار ديا ہے انہوں نے تقرير كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں اميد ہے كہ آئندہ سال كے پروگراموں میں بھی اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندگان شركت كریں گے۔
469250

نظرات بینندگان
captcha