غير ملكی مخاطبين كے لئے خصوصی قرآن كريم كی اشاعت

IQNA

غير ملكی مخاطبين كے لئے خصوصی قرآن كريم كی اشاعت

14:13 - September 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1830522
ادب گروپ: قرآن كريم پبليكيشنز نےاس سال موسم خزاں میں اپنے غير ملكی مخاطبين كے لئے ايك خصوصی قرآن كريم كی اشاعت كی خبر دی ہے جو عثمان طہ كے رسم الخط میں لكھا ہوا ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ قرآن كريم عثمان طہ رسم الخط اور ترجمہ كے بغير غير ملكی مخاطبين كے لئے شائع كيا جائے گا۔
قرآن كريم پبليكيشنز كے تعلقات عامہ كے انچارج "معانی" نے "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ غير ملكی مخاطبين كے لئے ترجمہ كے بغير شائع ہونے والے اس قرآن كريم میں ايك خصوصيت پائی جاتی ہے جو ملك كے اندر موجود قرآن كريم میں نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ وہ ايك خصوصيت یہ ہے كہ قرآن كريم كے آغاز میں دعائے آغاز قرآن كريم لكھی گئی ہے اس كے علاوہ چونكہ یہ قرآن كريم غير ايرانيوں كےلئے ہے اس لئے فارسی كی كوئی عبارت موجود نہیں ہے۔
469612

نظرات بینندگان
captcha