سویڈن حكومت كا صہيونی حكومت كے وزير خارجہ سے ملاقات كرنے سے انكار

IQNA

سویڈن حكومت كا صہيونی حكومت كے وزير خارجہ سے ملاقات كرنے سے انكار

14:12 - September 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1830523
بين الاقوامی گروپ: صہيونی حكومت كی جانب سے فلسطينی شہداء كے بدن كے اعضاء كو چرانے اور فروخت كرنے كے بارے میں ايك رپورٹ نشر ہونے كے بعد سویڈن كے وزير خارجہ "كاربل بيلت" نے اسرائيل كے وزير خارجہ "ليبرمين" سے ملاقات كرنے سے انكار كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "Palestine-info" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سویڈن كے روزنامہ "آفتون بلادت" نے ۱۷ اگست كے شمارے میں ايك مقالہ نشر كرتے ہوئے صہيونی حكومت پر فلسطينيوں كےبدن كے اعضاء چرانے كا الزام عائد كيا ہے اس الزام كے بعد اسٹاك ہوم اور صہيونی حكومت كے حالات كشيدہ ہو گئے تھے اور اسرائيلی حكام نے اس مقالے كےرائیٹر كے خلاف عدالتی كاروائی كا مطالبہ كيا تھا ليكن سویڈن كی حكومت نے مطبوعات كی آزادی كے قانون كی پابندی اور صہيونی حكومت كے مسلسل مطالبوں پر توجہ نہ ديتے ہوئے اس مقالہ كے شائع كرنے كی مذمت كرنے سے انكار كيا ہے۔
علاوہ ازیں سویڈن كی حكومت نے صہيونی حكومت كے سفير كو طلب كر كے فلسطينی عوام پر اسرائيلی دباؤ كے خلاف نفرت كا اظہار كرتےہوئے كہا كہ اسرائيل كو غزہ میں اپنے فوجی حملوں كو بند كرنا چاہیے اور فلسطين كے علاقوں كا فوجی محاصرہ ختم كركے خطے میں صلح و آشتی قائم كرنے كے لئے تعاون كرے۔
469669

نظرات بینندگان
captcha