كتاب "شاہكار ہای اعجاز علمی در قرآن كريم" كی مصر میں اشاعت

IQNA

كتاب "شاہكار ہای اعجاز علمی در قرآن كريم" كی مصر میں اشاعت

14:12 - September 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1830524
بين الاقوامی گروپ: مصر كے قرآنی محقق عاطف المليجی" كی كتاب "من روائع الاعجاز العلمی فی القرآن الكريم" پانچویں مرتبہ قاہرہ میں شائع ہوئی ہے كہ جس كا فارسی زبان میں ترجمہ یہ ہے" شاہكار ہای اعجاز علمی در قرآن كريم"
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اليوم السابع" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كے مولف نے سائٹس كے بارے میں قرآن كريم میں ذكر ہونے والی تقريباً ۷۵۰ قرآنی آيات كی طرف اشارہ كيا ہے لكھا ہے كہ ان قرآنی آيات كا دنيا كے واقعات سے متناسب ہونا اس بات پر دليل ہے كہ كائنات اور قرآن كريم دونوں خداوند متعال كے پاس سے آئے ہیں۔
المليجی نےاس كتاب میں قرآنی آيت "ان الظن الايغنی من الحق شيئا" سے استفادہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم كی نگاہ میں علم فقط يقينی اور دليل وبرہان پر قائم علم ہے اور یہ حدس وگمان كے علاوہ ہے۔
مولف كتاب كےآخر میں لكھتے ہیں كہ قرآن كريم كے نزول سے كئی صديوں بعد، انسان شہد كی مكھيوں كی حقيقت سےآگاہ ہوا ہے جبكہ قرآن كريم نے ۱۴۰۰ سال پہلے اس مطلب كی طرف اشارہ كيا ہے۔
469650

نظرات بینندگان
captcha