بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Postgazetesi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی مختلف مسلمان پارٹيوں كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں جرمنی كے اليكشن میں مسلمانوں كے كردار كا جائزہ، جرمنی كی قسمت میں مسلمان اقليت كی شركت اور افغانستان اور عراق میں مسلمانوں كی حالت زار كے بارے میں بحث وگفتگو كی گئی ہے جس میں جرمنی كی مختلف مسلمان پارٹيوں كے نمائندگان نے خطاب كيا ہے۔
جرمنی كی عيسائی پارٹی ڈيموكریٹك كے نمائندے "متين حق وردی" نے مسلمان پارٹيوں كے اراكين سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اگرچہ جرمن شہريوں كے ساتھ ديگر مہاجرين كو ملحق كرنے كی پوری كوشش كی گئی ہے ليكن ابھی تك بعض غلط قسم كے برتاؤ كا مشاہدہ كيا جا رہا ہے اگر جرمن معاشرہ مہاجرين كے لئے بھی مساوی حقوق معين كر دے تو اس ملك كے مختلف شہريوں كے درميان امن وامان اور بھائی چارے كی فضا قائم ہو سكتی ہے۔
470470