امريكہ كی "ييل" يونيورسٹی میں پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكے بنانے والے شخص كی تقرير پر مسلمانوں كی شديد نكتہ چينی

IQNA

امريكہ كی "ييل" يونيورسٹی میں پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكے بنانے والے شخص كی تقرير پر مسلمانوں كی شديد نكتہ چينی

13:34 - September 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1830971
بين الاقوامی گروپ: امريكہ كی "ييل" يونيورسٹی كے مسلمان طلباء نے ۲۷ ستمبر كو ڈنمارك كے كاريكاٹوريسٹ "كورٹ ويسٹرگارڈ" اور ڈنمارك كے جريدہ آزادی كے ایڈیٹر" لارس ہیڈگارڈ" كو اس يونيورسٹی میں تقرير كی اجازت دينے پر شديد اعتراض كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نےسعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈنماركی كاريكاٹوريسٹ كورٹ ويسٹرگارڈ نے كہا ہے كہ میں نے پيغمبر اكرم(ص) كے توہين آميز خاكوں كی اشاعت كے ذريعے بيان اور عقيدہ كی آزادی كا دفاع كيا ہے۔
طے یہ پايا ہے كہ ڈنماركی كاريكارٹوريسٹ كورٹ ويسٹرگارڈ اور اس ملك كے جريدہ آزادی كےایڈیٹر لارس ہیڈ گارڈ يكم اكتوبر كو "ييل" يونيورسٹی میں آزادی بيان اور آزادی عقيدہ كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
اس تقرير كی اجازت دينے پر مسلمان طلباء اور امريكی اسلامی روابط كونسل نے شديد اعتراض كيا ہے۔
470437

نظرات بینندگان
captcha